مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ عالم دین مفکر اسلام حضرت علامہ حافظ محمد احسان اقبال قادری (سری لنکا ) کی شرکت کو قطعیت
حیدرآباد۔27/جنوری 2016ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی )و حافظ محمد فہیم خان قادری (جنرل سکریٹری فیضان میلاد کمیٹی ) کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی و فیضان میلاد کمیٹی دیوان دیوڑھی کے زیر اہتمام بتاریخ :29/جنوری 2016ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء عظیم الشان فقید المثال پیغام مصطفے ﷺکانفرنس بمقام : نزد جامع مسجد ، اندرون دیوان دیوڑھی ، چھتہ بازار منعقد ہوگی ۔کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی و فیضانِ میلاد کمیٹی دیوان دیوڑھی حیدرآباد کی دعوت پر اس عظیم الشان کانفرنس میں تشریف لانے والے مہمان عالم دین حضرت العلامہ مولانا حافظ محمد احسان اقبال قادری حفظہ اللہ ( کولمبو، سری لنکا) کی مبارک شخصیت دورِ حاضر میں محتاجِ تعارف نہیں ہے ۔ الحمد للہ مولانا کو سرزمین سری لنکا میں فاتح سری لنکا کے لقب سے جانا جاتا ہے ۔ مولانا عصر حاضر میں بد عقیدگی اور گمراہی کی طرف مائل کرنے والی جماعتوں کیلئے شمشیر بے نیام کی حیثیت رکھتے ہیں ، جنکی شخصیت صبح و شام دین اسلام کی ترویج و اشاعت مسلک حق اہل سنت کی خدمت میں ہمہ تن مصروف رہتی ہے ۔ مولانا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپکے خطابات کا ڈنکا سارے عالم میں بجتا ہے جو حق گوئی اور بے باکی کیلئے مشہور ہے ۔ نیز آپ نے گستاخان رسول ﷺ کو قرآن و حدیث کے مدلل جوابات اور دلائل سے لاجواب کردیا ہے ۔ آپکے علمی و عرفانی بیانات سے کروڑوں لوگ
فیضیاب ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ ہوتے رہینگے ۔ کمیٹی کی دعوت پر مولانا کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے جنکا اس کانفرنس میں بصیرت افروز خطاب ہوگا ۔ کانفرنس کی سرپرستی حضرت العلامہ مولانا ڈاکٹر سید محمود صفی اللہ حسینی المعروف وقار پاشاہ صاحب قبلہ ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل علی شاہ بابا قدرتی محبوبی صاحب قبلہ ، نگرانی حضرت مولانا سید شاہ محمد قادری ملتانی صاحب اور قیادت حضرت مولانا محمد شوکت علی صوفی صاحب (سینیر صحافی) کرینگے ۔ مقامی علماء کرام میں حضرت علامہ ڈاکٹر سید شاہ معز الدین قادری شرفی صاحب (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ) ، حضرت مولانا مفتی ذاکر حسین نوری فناء القادری ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی (نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ، کامل جامعہ نظامیہ )، حضرت مولانا محمد شمیم احمد صدیقی صاحب ( امام وخطیب جامع مسجد دیوان دیوڑھی) ، حضرت مولانا حافظ محمد طیب علی قادری (کامل جامعہ نظامیہ ) کے خطابات ہونگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ محمد فہیم خان قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ، بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں ملک محمد اسمٰعیل علی خاں قادری ، خلیل رضا ، داؤد قادری ، حافظ محمد خواجہ شرفی ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ نظامت کے فرائض حافظ شیخ حسین قادری ملتانی انجام دینگے ۔ اس کانفرنس میں عظمتِ رسالت ، علم غیب مصطفی ﷺ، عظمت اہلبیت اطہارؓ و دور حاضر میں گمراہ و فتنہ پرور فرقوں سے عالم اسلام کی بچنے کی ضرورت اور گستاخان رسول ﷺ کے انجام پر پر بصیرت خطابات ہونگے ۔ محمد قادر خان (صدر فیضان میلاد کمیٹی ) و حافظ محمد فہیم خان قادری (جنرل سکریٹری )نے عامتہ المسلمین سے اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔